شہری سندھ کے مسائل کا واحد حل صوبے کا قیام ،مہاجر موومنٹ
کراچی(این این آئی)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئر مین آفاق احمد کی ہدایت پر ماہ رمضان میں شہر کے مختلف ٹان میں علاقائی ذمہ داران و کارکنان نے مسافروں میں افطاری تقسیم کی۔
وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ اچانک کراچی اسٹیڈیم فلائی اوور کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد عوامی رابطہ مہم اور جنوبی سندھ صوبے کی تحریک کو پوری طاقت سے چلائیں گے اور مہاجر قوم کو غاصبوں کی قید سے چھٹکارہ دلائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔ شہری سندھ کے مسائل کا واحد حل جنوبی سندھ صوبے کا قیام ہے جس کیلئے عوام کو متحد کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔