حوالہ ہنڈی کی 289کروڑروپے مالیت کی کرنسی پکڑی گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی سے متعلق کارروائی کے دوران 289 کروڑروپے مالیت کی کرنسی تحویل میں لے لی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے غیر قانونی فارن کرنسی اورحوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن کیا۔کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اورڈپٹی ڈائریکٹرکی نگرانی میں کی گئی، غیر قانونی فارن کرنسی اورحوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبدالرحمان ولد سلطان محمد کو موچکو پولیس اسٹیشن کراچی سے تحویل میں لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ایرانی کرنسی میں تقریباً 289 کروڑ مالیت کی رقم برآمد ہوئی۔ ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا جس میں غیر قانونی لین دین کا ریکارڈ موجود ہے ۔موبائل فون میں فارن کرنسی کی خرید و فروخت اورحوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد پائے گئے ۔