قائد اعظم اکادمی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب آج ہوگی
کراچی(این این آئی) قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 86ویں یوم پاکستان کی تقریب آج (پیر)صبح 10بجے قائد اعظم اکادمی بالمقابل مزار قائد ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگی ۔
اعلامیے مطابق تقریب کے پہلے مرحلے میں پرچم کشائی جبکہ دوسرے مرحلے میں استحکام پاکستان کے موضوع پر گفتگو ہوگی جس میں مختلف شخصیات شرکت اور اظہار خیال کریں گی۔