ٹی سی ایل کا چھٹے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح، مکمل پراڈکٹ لائن اپ دستیاب
کراچی (سٹی ڈیسک)پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے کراچی میں اپنا چھٹے فلیگ شپ اسٹور کاشاندار افتتاح کردیا۔
گلشنِ اقبال میں واقع یہ نیا اسٹور ٹی سی ایل کی مکمل پروڈکٹ لائن اپ ایک ہی جگہ فراہم کرے گا۔اس فلیگ شپ اسٹور میں ٹی سی ایل کی تمام پروڈکٹس دستیاب ہیں جن میں متعدد کیٹیگریز شامل ہیں، جیسے حال ہی میں لانچ شدہ C7L ایس کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی، کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی، ساؤنڈ بارز، واشنگ مشینیں، اور ڈسپینسرز شامل ہیں۔