ماہی گیروں، کشتیوں کی رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار

ماہی گیروں، کشتیوں کی رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ لازمی قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ ماہی گیروں کی رجسٹریشن اور ان کی شکار والی کشتیوں کو رجسٹر کرنے کیلئے لائسنس لینے والا این آئی سی ہولڈر ہوگا جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا، اس کی رجسٹریشن نہیں کی جائیگی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہم میٹنگز کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمے نے اب تک 7275 ماہی گیر رجسٹر کیے جبکہ شکار کی 8253 کشتیوں کی بھی رجسٹریشن کی گئی ۔ غیر قانونی ماہی گیری پر جرمانہ وصول کرنے والے قانون پر عملدرآمد ہونے کے بعد 35 لاکھ 73 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں