اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
کراچی(این این آئی)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں اچانک سرپرائز دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے شاہ فیصل برج، شارع بھٹو اور اطراف کے علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور شرافی گوٹھ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود ایس ایچ او سے سکیورٹی صورتحال اور نفری کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ لی۔ڈاکٹر عبدالخالق نے واضح کیا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے موثر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔