پولیس حکام کو گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کی ہدایت

پولیس حکام کو گمشدہ افراد  کا سراغ لگانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے پولیس حکام کو گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی۔

 عدالت میں درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ذوالفقار علی تھانہ شارع فیصل کے علاقے سے لاپتہ ہے جبکہ نوید انور اور محمد علی تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے سے لاپتہ ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ پولیس حکام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں ۔آئینی بینچ نے آئندہ سماعت پر ایس ڈی پی او شارع فیصل اور تھانہ ائیرپورٹ کے حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران 7 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر تحقیقات سے آگاہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں