سجاول کی نہر میں ڈوب کر2کمسن بہنیں جاں بحق

سجاول کی نہر میں ڈوب کر2کمسن بہنیں جاں بحق

تیسری کوبچا لیا گیا، ندا، نمرا کراچی سے شادی کی تقریب میں آئی تھیںٹنڈو آدم، محراب پور میں حادثات ، محکمہ صحت کے ملازم سمیت 4ہلاک

سجاول، اندرون سندھ (نمائندگان)سجاول کے علاقے بنوں کے گاؤں صدیق سومرو کی نہر میں نہاتے ہوئے تین بچیاں ڈوب گئیں۔ مقامی افراد کے مطابق ایک بچی کو بروقت بچا لیا گیا، جبکہ دو سگی بہنیں، 10 سالہ ندا سومرو اور 12 سالہ نمرا سومرو جاں بحق ہوگئیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بہن دوسری کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جاں بحق بچیاں کراچی سے اپنے گاؤں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی ہوئی تھیں۔ ادھر  ٹنڈوآدم میں درگاہ جیندل شاہ کے قریب تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 8سالہ بچی مسکان دختر رامو ہلاک ہوگئی، جبکہ خواتین سمیت چار افراد راموں ولد بھولو، پوجا ولد بھولو، راجمیلی ولد رامجی، میراں ولد دھیرو زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب بی سیکشن تھانے کی حدود بھوبھر شاخ کے قریب لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار سبحان علی تھیم موقع پر ہی جاں بحق اور پنھل تھیم شدید زخمی ہوگیا۔ محراب پور میں قومی شاہراہ پر قلندری پٹرول پمپ کے پاس ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 22 سالہ فرازمہر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان کا محکمہ صحت میں ڈسپینسر اور گاؤں چھبڑ مہر کا رہائشی تھا، لاش ورثاء حوالے کر دی گئی، جبکہ محبت ڈیرو کی نہر میں ڈوب کر گاؤں سنجر لاشاری کا 7 سالہ سمیع اللہ ولد علی احمد لاشاری جاں بحق ہوگیا، مقامی افراد نے نہر سے لاش نکال کر ورثاء حوالے کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں