سکھر:کم عمر ڈرائیورز، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

سکھر:کم عمر ڈرائیورز، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ٹریکنگ، نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کااستعمال شروع کردیا، فرار کوشش ناکام ہوگیٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، مشکوک سرگرمیوں پربھی نظر رکھیں گے ، پولیس

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر پولیس نے کم عمر ڈرائیورز اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے ٹریکنگ اور نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا، ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر سکھر پولیس کی جانب سے شہر بھر میں کم عمر ڈرائیورز اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلز و گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس مہم کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ، شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا اور حادثات سے بچانا ہے ۔ اس کریک ڈاؤن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے جوکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، جس سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کی فوری نشاندہی ممکن ہوگی اور فرار کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے گا۔ ڈرون نگرانی کے ذریعے نہ صرف ٹریفک خلاف ورزیوں پر قابو پایا جائے گا بلکہ مشکوک سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ سکھر پولیس کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے سے روکیں، بصورت دیگر ان والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس دوران شہری اپنی گاڑیوں کے کاغذات مکمل اپنے پاس رکھیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جاسکے ۔ سکھر پولیس شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں