محراب پور پولیس سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو مارا گیا
محراب پور(نمائندہ)محرابپور کے علاقے گودو شاخ لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ۔
پولیس ترجمان شوکت کلو کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی شناخت منور عرف منو ولد محرم مشوری، رہائشی ابڑان کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف نما رپیٹر (12 بور) برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم پر12 سے زائد مقدمات تھے۔