فہمیدہ لغاری کیس میں گرفتار ملزمان کا مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)نجی میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر فہمیدہ لغاری ہراسگی خودکشی کیس میں گرفتار مرکزی ملزمان ٹیچر عابد لغاری اور فہمیدہ لغاری کے کلاس فیلو عبدالرحمن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
جہاں معزز عدالت نے دونوں ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا۔ دونوں ملزمان اس سے قبل نو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ پیشی پر تفتیش میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ ذرائع کے مطابق کیس میں نامزد مزید 3 ملزمان مختلف عدالتوں سے ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔