پٹرول پمپ کے مالک کو لوٹنے اور زخمی کرنے کا مقدمہ درج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز نیو سبزی منڈی گیٹ پر 64 لاکھ روپے لوٹے جانے اور پٹرول پمپ کے مالک کو زخمی کرنے کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کرلیا گیا۔
واردات کا مقدمہ پٹرول پمپ کے منیجر کی مدعیت میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کیاگیا ، واردات کے دوران 6483540 روپے لوٹے گئے ، ملزمان کی تعداد تین تھی ، مزاحمت پر گولیاں چلنے سے پمپ کا مالک عبد الستار زخمی ہوا ملزمان نے دن دہاڑے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔