ویسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن
کراچی (این این آئی)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے منصور نگر اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر کیے گئے اس آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد افراد کی شناخت کی تصدیق بھی کی گئی۔