گٹکا فروشی میں ملوث5ملزمان گرفتار
کراچی (این این آئی)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے تھانہ اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12/13 میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 250 پڑیاں 16 کلو سے زائدگٹکاماوا اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔