شوہر کے تبادلے کے خلاف خاتون عدالت پہنچ گئی ،فریقین کونوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شوہر کے تبادلے کے خلاف خاتون عدالت پہنچ گئیں،سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار ڈاکٹر سعدیہ این ای ڈی جبکہ ان کے شوہر دلشاد انصاری سیپا میں گریڈ 19 کے افسر ہیں۔ درخواستگزار کے شوہر کا حیدر آباد تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ تبادلہ ویڈ لاک پالیسی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ ویڈ لاک پالیسی کے تحت میاں بیوی کی ایک ہی اسٹیشن پر تعیناتی لازمی ہے ۔ درخواستگزار کا بچہ بیمار ہے ، جس کا علاج کراچی میں چل رہا ہے ۔ تبادلے سے بچوں کی دیکھ بھال اور علاج متاثر ہوگا۔ لہٰذا تبادلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔