اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کا اسکینڈل بے نقاب

 اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کا اسکینڈل بے نقاب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی تحقیقات میں پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔وزارت صنعت و پیداوار کی شکایت پر ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا۔

 پاکستان اسٹیل ملز کے حوالے سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی اور چوری میں اندرونی گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق قیمتی مشینری، کیبلز اور اسکریپ بغیر گیٹ پاس کے مل سے باہر نکالا جاتا رہا، سکیورٹی اہلکاروں کی ملی بھگت کے واضح شواہد حاصل کر لیے ، 36 ٹن سرکاری مٹیریل سے لدے 22 وہیلر ٹریلر کی برآمدگی نے نیٹ ورک بے نقاب کیا۔حکام نے بتایا کہ چوری میں ملازمین، سکیورٹی اسٹاف اور اسکریپ ڈیلرز کا مربوط گروہ ملوث ہے ، ایف آئی آر کو فوری طور پر سی کلاس میں تبدیل کر کے کیس دبانے کی کوشش کی گئی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کیس دبانے کے پہلو کو بھی تحقیقات کا حصہ بنا لیا ہے ، چوری کے مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں