میئرکی ترقیاتی منصوبے 15جون تک مکمل کرنیکی ہدایت

میئرکی ترقیاتی منصوبے 15جون تک مکمل کرنیکی ہدایت

مختلف علاقوں وشاہراہوں پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ ، بہتری کی یقین دہانی رواں سال منصوبوں پر 68ارب روپے خرچ ہونگے ، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔دورے کا آغاز صدر ٹاؤن سے کیا گیا جہاں میئر نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ شہر بھر میں جاری کاموں کو ہر صورت 15جون تک مکمل کیا جائے ۔اولڈ سٹی ایریا میں میسم لی اسٹریٹ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد کام کی رفتار اور شفافیت کو عوام کے سامنے لانا ہے ۔بعد ازاں انہوں نے ایس ایم توفیق روڈ، صہبا اختر روڈ اور جہانگیر روڈ سمیت اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا معائنہ کیا۔میئر نے ضلع ایسٹ، نارتھ ناظم آباد بلاک جے ، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل اور کورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔عظیم پورہ فلائی اوور کے دورے پر انہوں نے کہا کہ رواں سال کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال بنایا جا رہا ہے ، تمام ٹاؤنز میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔بلدیہ عظمیٰ اس سال تقریباً 68 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گی ، ایک اور منصوبہ بھی شروع کیا جا چکا ہے جو شاہراہ بھٹو کو بندرگاہ سے منسلک کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں