جوئے کی ایپ چلانے کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

جوئے کی ایپ چلانے کے  ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جوئے کی ایپ چلانے کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک روزہ ریمانڈ دے دیا۔

 این سی سی آئی اے حکام نے ملزمان اجیت اور عمران کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے مزید دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے ۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران الیکٹرانک ڈیوائسز بھی برآمد کرنا مقصود ہیں تاکہ مقدمے کے اہم شواہد حاصل کیے جاسکیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں