زبیر چنہ کو سی ای او ٹرانس کراچی کا اضافی چارج تفویض
کراچی(اے پی پی)زبیر احمد چنہ کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ٹرانس کراچی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا۔
فواد غفار سومرو کے رخصت پر جانے کے باعث زبیر احمد چنہ کو سی ای او ٹرانس کراچی کا اضافی چارج سونپا گیا۔ زبیر احمد چنہ اضافی چارج کے طور پر سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقیات محکمہ بھی برقرار رہیں گے ۔