اسماعیل راہو سے پیپلز پیرا میڈیکل ونگ کے وفدکی ملاقات

اسماعیل راہو سے پیپلز پیرا میڈیکل ونگ کے وفدکی ملاقات

کراچی(این این آئی )سندھ کے وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو سے پیپلز پیرا میڈیکل ونگ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز یونٹ کے صدر راؤ قاسم کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی ۔

 ملاقات کے دوران ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ملازمین کو درپیش مختلف انتظامی، مالی اور سروس اسٹرکچر سے متعلق مسائل پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے خصوصاً کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے دیرینہ مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ایکٹ 2013 کے تحت 2015 اور 2016 میں متعدد ملازمین کو ریگولرائز کیا جا چکا ہے ، لہٰذا اسی پالیسی تسلسل کو برقرار رکھاجائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں