بس کنڈیکٹر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

بس کنڈیکٹر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تیز رفتار بس کی ٹکر سے عدالتی عملے کے رکن کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے مقدمے میں گرفتار بس کنڈیکٹر کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔

 پولیس نے گرفتار ملزم خالد کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرکے بس ڈرائیور اور گاڑی کے مالک کو بھی گرفتار کرنا مقصود ہے تاکہ مقدمے کی مکمل تفتیش کی جاسکے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع منظور کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں