فاطمہ فرٹیلائزر اور ملتان سلطانز کا شاندار میٹ اینڈ گریٹ

فاطمہ فرٹیلائزر اور ملتان سلطانز  کا شاندار میٹ اینڈ گریٹ

کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹائٹل اسپانسرفاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈنے کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں ملتان سلطانز کی ٹیم، کمپنی کے ڈیلرز او رکسان برادری نے شرکت کی، جہاں آٹھ سالہ طویل شراکت داری کو ایک بامعنی اور شاندار تقریب کے ذریعے منایا گیا۔ شرکاء نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان سے آٹوگراف حاصل کیے اور یادگاری تصاویر بنوائیں، جس سے یہ تقریب ایک یادگار کمیونٹی ایونٹ بن گئی۔اس موقع پر ’’سرسبز گولڈن ٹکٹ‘‘ کے تحت منتخب کیے گئے کسان بھی شریک ہوئے ۔فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، مس رابیل سدو زئی نے کہا کہ یہ شراکت داری فاطمہ فرٹیلائزر کی پوری ٹیم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ ہم آغاز ہی سے ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں