پلوں، سڑکوں، پارکس،انڈرپاسز کا جال بچھارہے ہیں، کرم اللہ قاصی

  پلوں، سڑکوں، پارکس،انڈرپاسز کا جال بچھارہے ہیں، کرم اللہ قاصی

کراچی (این این آئی)میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ شہر قائد کی ترقی، بحالی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قیادت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

جن کے مثبت نتائج تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ کراچی میں 34 پارکس کی بحالی کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے اور جلد ان منصوبوں پر کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس سے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ اسی طرح عظیم پورہ فلائی اوور پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور صرف 42 دنوں میں 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں