حیدر آباد:عدالت جانیوالے واسا ملازمین کو آرڈر جاری کردیئے گئے
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)62 ملازمین کو ایچ ڈی اے سے واٹر کارپوریشن میں چند ماہ قبل تبادلہ کیا گیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے ملازمین کو جوائننگ دینے سے انکار کردیا ۔
بعدازاں ملازمین نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا اور معزز عدالت نے اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو طلب کرکے یہ حکم دیا کہ جو ملازم جہاں پہلے بھرتی ہوا وہاں جوائننگ دی جائے جس پر ایچ ڈی اے نے واسا کے عدالت سے رجوع کرنے والے ملازمین کے آرڈر تو جاری کردئیے مگر باقی ماندہ واٹر کارپوریشن کے ملا زمین کی بڑی تعداد تاحال ایچ ڈی اے میں موجود ہے انکو تبادلہ نہیں کیا گیا جس پر ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کرکے ایچ ڈی اے میں موجود واسا کے تمام ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔