موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی)تھانہ صدر پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت آصف انیس ولد انیس کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔برآمد شدہ موٹرسائیکل کے حوالے سے مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہے ۔ملزم نے حالیہ وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں