متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بتدریج بحال ہوگئی،واٹرکارپوریشن

متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بتدریج بحال ہوگئی،واٹرکارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے پی آر سی سی لائن کی مرمت کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا، جس کے بعد شہر کے مختلف متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بتدریج بحال کر دی گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام مکمل ہوتے ہی کورنگی، ملیر، چنیسر، جناح، صدر، کلفٹن اور ڈی ایچ اے سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے اور صورتحال میں مسلسل بہتری آ رہی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن کے مقابلے میں اس وقت 610 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ صرف 40 ملین گیلن کی کمی باقی رہ گئی ہے ، جسے جلد پورا کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں