واٹر کارپوریشن میں آؤٹ سورسنگ کیخلاف احتجاج
کراچی(این این آئی)پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس نیو کراچی ٹاؤن کے زیر اہتمام کراچی واٹر اینڈسیوریج کارپوریشن کے میڈیکل کی ابتر صورتحال ،ٹیکس اور سیوریج ڈیپارٹمنٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف نیوکراچی ٹاؤن آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں پیپلز یونائیٹڈ لیبر الائنس کے الائنس کے صدر معشوق لغاری ،جنرل سیکریٹری محمد اکرام خان، سینئر نائب چیئرمین پنھل خان مگسی اوردیگر نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے اپنے خطاب میں واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ وہ ملازمین کی زندگیوں سے کھیلنا بند کریں اور ملازمین کے میڈیکل کے مسائل کو فوری حل کریں اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور سیوریج کو آوٹ سورس کرنے کے فیصلے کو ختم کیا جائے ورنہ ایم ڈی آفس کارساز پر بھرپور احتجاج ہوگا۔