ترقیاتی منصوبے فوری مکمل کیے جائیں ،پاسبان

 ترقیاتی منصوبے فوری مکمل  کیے جائیں ،پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی کو نظر انداز کرنا پاکستان کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے ۔

 قومی معیشت کو مضبوط بنانے کا سب سے موثر اور فوری طریقہ کراچی کے مسائل کا حل ہے ۔ اگر میگا سٹی کراچی کو اس کا جائز مقام دے کر اس کے بنیادی مسائل حل کر دیے جائیں تو اس کے مثبت اثرات پوری ملکی معیشت پر مرتب ہوں گے ۔ کراچی اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں جدید شہری منصوبہ بندی، مضبوط انفراسٹرکچر اور جامع ترقیاتی پالیسیوں کے ذریعے نہ صرف شہر بلکہ پورے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔ کراچی کو درپیش مسائل کی بڑی وجہ ادارہ جاتی کمزوری، پالیسیوں میں عدم تسلسل اور مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں