مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کیمپس قائم کرنے کافیصلہ
بس اسٹاپس، مارکیٹس اور پبلک مقامات پر ٹھنڈے پینے کی سبیلیں لگا دی گئیںاسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ، کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے تعاون سے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے بس اسٹاپس، مارکیٹس اور پبلک مقامات پر ٹھنڈے پینے کے پانی کی سبیلیں لگا دی گئی ہیں۔اس سے قبل کمشنر کراچی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے تمام اضلاع میں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے اور اسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیٹ اسٹروک کے علاج کے لئے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں طبی سہولت کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں گے جبکہ مختلف اسپتالوں میں علاج کے لئے ٹرچریز قائم کی جائیں گی ہیٹ اسٹروک سینٹر ز لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرزنے اجلاس کو بتایا کہ ضلع وسطی میں 8 کیمپس قائم کئے گئے ہیں ۔کمشنر نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے کہا کہ وہ ہیٹ اسٹروک مراکز کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے ۔