مٹیاری:زہرپینے کی شرط، نوجوان جان سے گیا، دوسرے کی حالت نازک
مٹیاری (نامہ نگار)مٹیاری کے نواحی گاؤں میں زہر پینے کی شرط نوجوان کی جان لے گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق دو دوستوں کے درمیان زہر پینے کی شرط لگی، دونوں دوستوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، سلمان میمن نامی نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا جبکہ شیر علی میمن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد دے کر حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔