محراب پور:خودسوزی کرنیوالا جیالا5روز بعد دم توڑ گیا

محراب پور:خودسوزی کرنیوالا جیالا5روز بعد دم توڑ گیا

محراب پور (نمائندہ دنیا)پانچ روز قبل خود سوزی کرنے والا جیالا دم توڑ گیا۔

 پیپلز پارٹی نوشہرو فیروز کی ضلعی قیادت اور بھریا کے منتخب نمائندوں کی جانب سے عہدوں ، نوکری اور دیگر پارٹی امور میں نظر انداز کرنے پر خود سوزی کرنے والا بھریا روڈ کا پرانا جیالا حاجی خان شیخ سول اسپتال کراچی میں وفا کی امید کے ساتھ پارٹی قیادت کی راہ تکتے تکتے زندگی کی بازی ہار گیا، مرحوم کو بھریا روڈ کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی رہنماؤں ، شہریوں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں