لاڑکانہ:مبینہ کم عمری کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ میں مبینہ 13 سالہ بچی کی کم عمری کی زبردستی شادی کی کوشش سماجی رہنما نوین منگی کی بروقت نشاندہی پر پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی۔۔۔
نواحی گاؤں خیرو دیرو میں 13 سالہ سمیعہ کی مبینہ زبردستی شادی کی کوشش کی جا رہی تھی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تحویل میں لے لیا۔