ڈیفنس بدر کمرشل میں جھگڑا ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
کراچی (این این آئی) ڈیفنس بدر کمرشل میں دن دیہاڑے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کے روز پیش آیاجہاں مبینہ طور پر کباڑی اور دوسری پارٹی کے درمیان معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں جبکہ ایک شخص کے ہاتھ میں اسلحہ بھی موجود ہے۔