بچوں کولاٹری ٹوکن فروخت کرنے والے گرفتار

بچوں کولاٹری ٹوکن فروخت  کرنے والے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی جیکسن کے علاقے میں پولیس نے کم عمر بچوں کو لاٹری ٹوکن فروخت کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ملزمان حق نواز اور محمد ناصر کو سکندر آباد کے علاقے سے لاٹری ٹوکن فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں