پنگریو:خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر پرقتل کا شبہ
حسینہ کی لاش نہر کے کنارے سے ملی، واقعہ کے بعد ملزم مصطفی لاپتہ، ورثامحراب پور کی نہر میں سانپ کے ڈسنے سے بچہ ہلاک، خاتون نے خودکشی کرلی
پنگریو، محراب پور (نمائندگان دنیا) شادی لارج کے قریب پی ایف چک میں نہر کے کنارے سے خاتون کی لاش ملی۔ جسکی شناخت گاؤں کُبن کی رہائشی 22 سالہ حسینہ زوجہ مصطفیٰ پاڑھو کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ سول اسپتال ٹنڈوباگو منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ حسینہ کو شوہر مصطفیٰ پاڑھو نے قتل کیا ہے ، جو واقعے کے بعد سے مبینہ غائب ہے ۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے ۔
محراب پور کی نہر میں نہاتے ہوئے لڑکا سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا، واقعہ خان واہن تھانے کی حدود گاؤں نبن جوگی میں پیش آیا جہاں پر 12 سالہ حیدر علی ولد حبدار جوگی دوستوں کے ساتھ نہر میں نہا رہا تھاکہ اسے سانپ نے ڈس لیا، بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زہر جسم میں پھیل جانے سے دم توڑ گیا، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔ ادھر نوشہرو فیروز پولیس ذرائع کے مطابق مسمات عظمیٰ زوجہ قربان میمن نے گھریلو مسائل اور پریشانیوں سے دل برداشتہ ہوکر نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ،ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز شوکت کلو کے مطابق ٹھارو شاہ تھانے کی چوکی دلی پوٹا کا انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹرمعشوق علی سولنگی دوران ڈیوٹی حرکت قلب بندہوجانے کے باعث انتقال کر گیاہے۔