گلبرگ ڈویژن میں پولیس کا فلیگ مارچ
کراچی(اے پی پی)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں گلبرگ ڈویژن میں پولیس نے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا ،
جس کی قیادت ایس ڈی پی او گلبرگ منیشا روپیتا نے کی۔بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق فلیگ مارچ میں گلبرگ ڈویژن کی پولیس موبائلز اور نفری نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کے دوران مختلف اہم شاہراہوں، امام بارگاہوں، مساجد اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔