بس مالکان کاآج سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان

بس مالکان کاآج سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں بس مالکان نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں ٹریفک کے بھاری چالانوں، بھاری جرمانوں سے تنگ آ کر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بن گئے ہیں، اور بس مالکان نے جمعرات (آج)سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا۔کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے بس مالکان سے آج سے بسیں نہ چلانے کی اپیل کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں