گرفتار منشیات فروش عدالت سے فرار،چار اہلکار معطل

گرفتار منشیات فروش عدالت  سے فرار،چار اہلکار معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار منشیات فروش عدالت سے فرارہوگیا۔

سپر مارکیٹ پولیس نے دو روز قبل ملزم عمیر سے آئس برآمد کرکے گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزم کو انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ملزم عمیر کو جیل کسٹڈی بھیجنے کے احکامات جاری کیے ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل انعم تجمل کے مطابق جیل منتقلی کے دوران گزشتہ روز ملزم عمیر عدالت سے فرار ہوگیا،فرار ملزم کو انویسٹی گیشن لیاقت آباد کا تفتیشی افسر ممتاز جیل منتقل کررہا تھا۔ ملزم کے فرار ہونے پر انویسٹی گیشن افسر سمیت چار اہلکار معطل کردیے گئے ہیں،واقعہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے ،واقعہ کی مزید انکوائری کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں