الخدمت کاایڈوانس بلڈ اسکریننگ نیٹ سسٹم متعارف

الخدمت کاایڈوانس بلڈ اسکریننگ نیٹ سسٹم متعارف

کراچی(سٹی ڈیسک)الخدمت نے کراچی میں ایڈوانس بلڈ اسکریننگ نیٹ سسٹم متعارف کروادیا جس سے خون میں موجود وائرسز اور جراثیم کی ابتدائی مرحلے میں نشاندہی ہو سکے گی۔

 جدیدٹیکنالوجی خون کے عطیات کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد گار ہوگی اور مریضوں کو منتقل ہونے والی خطرناک بیماریوں جیسے ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی کے خطرات کو نمایاں طور پر کمی کا باعث بنے گی۔ الخدمت ڈائیگنوسٹک سروسز کے تحت ناظم آباد میں ایڈوانس بلڈ اسکریننگ نیٹ سسٹم سنشیور کی افتتاحی تقریب وسیمینار سے  ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ،ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک سروسز ڈاکٹر عظیم الدین، ڈاکٹر عظمیٰ ،ہیڈ آف نزنس ہورا فارما ) محمد عمیر ،ثاقب قاضی ،چیف پیتھالوجسٹ ڈاکٹر ذیشان حسین نے خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں