لاکھوں روپے کے مسروقہ موبائلز مالکان کے حوالے

لاکھوں روپے کے مسروقہ موبائلز مالکان کے حوالے

ضلع ملیر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 70 سے زائد موبائل فونز ریکور کیےموبائل فونز واپس ملنے پر شہریوں کا اظہار مسرت ، پولیس کی کاوشوں کو سراہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کر دیئے ۔ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر ایس ایس پی آفس ملیر میں ریکور شدہ موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ۔ڈیجیٹل انفارمیشن سیل ضلع ملیر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 70 سے زائد موبائل فونز ریکور کیے۔ برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے ، جو مختلف کارروائیوں کے دوران ریکور کیے گئے۔ ایس پی ملیر اور ڈی ایس پی میمن گوٹھ نے تقریب میں شرکت کی اور شہریوں میں ریکور شدہ موبائل فونز تقسیم کیے۔ گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز واپس ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملیر پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ جرائم کے خاتمے ، چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ملیر پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی، موثر انٹیلی جنس نظام اور عوامی تعاون کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں