کندھکوٹ:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج

کندھکوٹ:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج

کندھکوٹ(نامہ نگار)غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہر کی سیاسی وسماجی جماعتوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بجلی کی بندش کیخلاف نعرے بازی کی، ایس یو پی کے ضلعی صدر ظریت بجارانی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام مصطفیٰ میرانی، ایس ٹی پی کے ڈویژنل صدر دلمراد ڈاہانی ودیگر نے کہا کہ جون میں سخت گرمی کے دوران 18 سے 20 گھنٹے بجلی بند کرنا ظلم ہے ۔ملیں اور فیکٹریاں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں