جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

 جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(این این آئی)ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفتہ وار کرائم و سکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس کے دوران ضلعی ایس ایس پیز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم کی صورتحال، پولیس کارروائیوں اور امن و امان سے متعلق رپورٹس پیش کیں۔ مختلف نوعیت کے جرائم میں ہونے والی پیش رفت، گرفتاریاں، مقدمات کے اندراج اور زیر تفتیش کیسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی آئی جی ایسٹ زون نے مضر صحت گٹکا اور ماوا کی فروخت، منشیات فروش گروہوں کے نیٹ ورکس، مقدمات میں نامزد ملزمان کے خلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر فرخ علی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید مثر اور تیز کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں