سانگھڑ:پینے کے پانی کا بحران سنگین ہونے سے شہری پریشان
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔
محرم الحرام کی آمد سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل یا بری طرح متاثر ہونے سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ نہروں میں پانی کی عدم دستیابی اور متعلقہ اداروں کے درمیان انتظامی مسائل کے باعث شہر میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ، کئی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے پانی نہ پہنچنے کے باعث خواتین، بچے ، بزرگ اور مریض شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں پینے کے پانی کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متعدد خاندان مہنگے داموں ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔