مقابلے میں ڈاکوؤں کی ہلاکت کیس میں نوٹس جاری،جواب طلب
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکوؤں کی ہلاکت سے متعلق ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور دیگر کی مقدمے اور ایف آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سینٹرل نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ پولیس افسران کیخلاف ایف آئی اے سے انکوائری غیر قانونی ہے ۔ عدالتی حکم پر ڈی آئی جی، ایس ایس پی سینٹرل، انسپکٹر سعید، سب انسپکٹر سجاد گجر کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیدیا۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے کہ مقدمے اور انکوائری کیخلاف فوری حکم امتناع جاری نہیں کرسکتے ۔ فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرینگے ۔ پولیس کے مطابق 4 مئی کو مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔