دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سردار عبد الرحیم

دہشت گرد عناصر کسی رعایت  کے مستحق نہیں، سردار عبد الرحیم

کراچی (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ یہ بزدلانہ کارروائی پاکستان کے امن و استحکام پر حملہ ہے ، جسے پوری قوم مسترد کرتی ہے ۔ انہوں نے حملے کے دوران وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو ایک بڑی تباہی سے محفوظ بنایا، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں