انڈین گٹکا کی اسمگلنگ ناکام،کار بھی ضبط

 انڈین گٹکا کی اسمگلنگ  ناکام،کار بھی ضبط

کراچی(آئی این پی )کراچی میں تھانہ گلشن اقبال پولیس نے راشد منہاس روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گاڑی کے ذریعے بھاری تعداد میں انڈین گٹکا (Z-21) کی اسمگلنگ کر رہے تھے ،کارروائی کے دوران ملزمان کی گاڑی سے انڈین گٹکا Z-21 کے 60 عدد پیکٹس برآمد کر لیے گئے ،پولیس نے گٹکا کی سپلائی میں استعمال ہونے والی کار کو بھی ضابطے کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں