بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، 4گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ سے لوڈ دو سوزوکیاں اور۔۔۔
ایک کار پکڑلی جبکہ چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ چھالیہ اور 40،000 روپے کیش برآمد ہوئے ۔پکڑی گئی پہلی سوزوکی سے 3600 باکس چھالیہ برآمد کرکے محمد شفیع نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔دوسری سوزوکی سے 4560 باکس چھالیہ برآمد کرکے زیشان اور اکرم نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ کار سے 600 باکس چھالیہ برآمد کرکے آیت اللہ نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان اور برآمدہ مال و گاڑیوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا گیا۔