صوبائی وزیرلائیو اسٹاک کا جانوروں کے اسپتالوں کادورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے ملیر میں قائم جانوروں کے اسپتالوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ ۔۔۔
انہوں نے ملیر 15 کے اسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد اور حاضری چیک کی، ادویات کے اسٹاک اور جانوروں کی الٹرا ساؤنڈ مشینوں کا معائنہ کیا اور علاج معالجے کے لیے عملے کو ہدایات جاری کیں۔ بھینس کالونی اسپتال کے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے اسٹاف اور ڈاکٹروں کی تعداد کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ یہ علاقہ مویشی پالنے والے بھاگیوں کا ہے ، اس لیے جانوروں کی بیماریوں کے بارے میں معلومات رکھنا اور ان کا علاج کرنا آپ کا فرض ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے آصف موسیٰ کیٹل فارم پر بھینس کالونی کے مویشی پالنے والوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے ۔ بھاگیوں نے صوبائی وزیر کے سامنے جانوروں کے چارے کی گرانی سمیت کئی مسائل پیش کیے ۔