عدالتی حکم پر مؤثر عملدرآمد اور تحفظ نہ ملنے پر بیوہ خاتون نے سوالات اٹھا دیے
کراچی (پ ر)بیوہ خاتون نے عدالتی حکم پر مؤثر عملدرآمد اور تحفظ نہ ملنے پر سوالات اٹھا دیے ۔سحر گل نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔۔۔
موقف اختیار کیاکہ دیہہ کھانٹو، ٹپو لانڈھی میں واقع زمین ر عدالتی حکم کے تحت عملدرآمد مکمل کیا گیا،عدالت نے ایک ایکڑ زمین کا قبضہ دلوا دیا۔خاتون کے مطابق کورٹ ناظر، ریونیو حکام اور پولیس کی موجودگی میں زمین کا قبضہ دیا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ قبضہ ملنے کے چند گھنٹے بعد نجی کمپنی کی جانب سے مبینہ مداخلت کی گئی اور زمین پر جاری چار دیواری اور تعمیراتی کام رکوا دیا گیا۔سحر گل نے دعوی ٰکیا کہ واقعے کی ویڈیوزاورتصاویر موجود ہیں۔خاتون نے عدالتی حکم پرعملدرآمد میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی اورتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔