میٹرو پولیٹن:ریٹائرڈ وحاضر سروس متحدہ ملازمین کاواجبات کیلئے بڑا مظاہر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان مرکزی لیبر ڈویژن کے زیرِ اہتمام کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ، ٹاؤنز، واٹر کارپوریشن اور کے ڈی اے کے 10 ہزار سے زائد ریٹائرڈ اور ۔۔۔
حاضر سروس ملازمین کے پامال شدہ حقوق، پنشن، گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈ اور دیگر دیرینہ واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر تاریخی کے ایم سی عمارت کے باہر ایک بڑے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں لیبر ڈویژن کے ذمہ داران سمیت معمر ریٹائرڈ ملازمین ودیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عدالتی احکامات اور معزز عدالت عالیہ میں میئر کے تحریری و زبانی وعدوں کے باوجود 2017ء سے اب تک ہزاروں ملازمین جائز حقوق سے محروم ہیں۔